کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔