اسلام آباد: وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے، تھر کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا ۔
اسلام آباد میں تھر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا تھر کا مسئلہ راتوں رات حل ہونے والا نہیں ہے تھر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پانچ سالہ جامع منصوبہ بنانا ہو گا، وزیر اعظم نے تھر کے حوالے سے جامع رپورٹ طلب کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا تھر کے مسئلے پر پاک فوج سے نہیں بلکہ این ڈی ایم اے سے تعاون لیں گے، ان کا کہنا تھا اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کا معاملہ صوبوں کا ہے لیکن وفاق تھر کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔