سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اب رجوع کریں گے اوراس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عدالتوں کو ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہییں جس سے اسمبلیوں کا وقار مجروح ہو، اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کرلی تھی ، 26 تاریخ کا فیصلہ تیس دسمبر کو مسلط کیا گیا جو معنیٰ خیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں لیکن عوام ان رکاوٹوں کا خاتمہ کریں گے