وطن عزیز میں عوام کیلئے قانون کچھ اور لیکن معروف ترین قانون دان کیلیے قانون کچھ اور ہی ہے، اس کی تازہ ترین مثال لاہور ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئی جہاں قومی ایئرلائن کسی مسافر کو پینتالیس کلو سے زائد وزن نہیں لے جانے دیتی لیکن اکرم شیخ بلا معاوضہ سو کلواضافی سامان لے گئے۔
معروف قانون اکرم شیخ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے سات پانچ پانچ سے سعودی عرب روانہ ہوئے، اور جاتے جاتے قومی ادارے کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا گئے۔
پی آئی اے نے اکرم شیخ کو سو کلو اجافی سامان مفت لے جانے کی اجازت دیدی پی آئی اے قوانین کے مطابق بین الاقوامی پرواز پر کسی مسافر کوپینتالیس کلو تک سامان مفت لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن لاجواب لوگوں کی باکمال سروس نے اکرم شیخ کو سو کلو اضافی سامان لے جانے کی سہولت دیدی۔
معروف قانون دا ن اکرم شیخ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے مقدمہ میں وفاق کے وکیل بھی ہیں۔