اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اکیسویں ترمیم پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے، حنیف جالندھری

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ناظم اعلٰی وفاق المدارس عریبیہ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے اکیسویں ترمیم میں عجلت سے کام لیا گیا ہے، اکیسویں ترمیم پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے قانون کے بارے میں جلد بازی نے اس معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے، دہشت گردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کی آڑ میں ایک مذہب کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا اگر دینی مدارس کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کی گئی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے، ان کا کہنا تھا اکیسویں ترمیم پر مجلس عاملہ اور دیگر علما کا اجلاس آٹھ جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قاری حنیف جالندھری نے کہا وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دینی مدارس اور اس قانون کے غلط استعمال نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں