اسلام آباد: ایک حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں دہشتگرد مافیا سے ممکنہ تعلق پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی ضرورت ہے ۔تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی حصہ بنایا جائے۔
ایان علی کیس سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردوں کی مالی امداد کے لئے استعمال ہورہی ہے۔
حساس ادارے کے مطابق اس رقم سے ضرب عضب کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کیا جاسکتا ہے، خط میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہےکہ کراچی میں فعال دہشتگرد گروپ بھی کرپشن کے ذریعے اکٹھی کی جانی والی رقوم سےفائدہ اٹھا رہےہیں۔