راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہیں، مقامی عدالت میں ایان علی کے خلاف پیش کیےگئے چالان پر حکومتی وکیل آج دلائل دے گا۔
منی لانڈرنگ کا کیس ایان علی کیلئے مشکلات کھڑی کرتا جارہا ہے، گزشتہ سماعت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کسٹم حکام نے پہلا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا، جس کے مطابق ماڈل ایان ملزمہ قرار دے دی گئی۔
عبوری چالان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں کوئی شریک جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اپریل تک توسیع کردی تھی، جو آج ختم ہورہی ہے۔
- Advertisement -
آج حکومتی وکیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کی عدالت میں دلائل دے گا۔