تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ امن کو فروغ دے گا، شاہ سلمان

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان حتمی نیوکلیئر سمجھوتے سے خطے اور عالمی امن کو استحکام ملے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر گفتگو کی گئی۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طویل مذاکرات کے نتیجے میں بالاخر ایک حتمی معاہدہ تشکیل پا گیا ہے جس کے تحت ایران نیوکلئیر ہتھیارنہیں بنائے گا۔ گزشتہ 12 سال میں میں ایران اور مغرب کے درمیان پہلی بار یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ایران اور سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے حریف ہیں اور ان دونوں کے درمیان تعلقات شام کے مسئلے پر کافی کشیدہ ہیں جنہیں حالیہ یمنی بحران سے ہوا ملی ہے۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف ترکی الفیصل نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ جس قسم کا معاہدہ ایران کے ساتھ ہو ویسا ہی سعودی عرب کے ساتھ بھی ہونا چاہیے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رہے۔۔

ایک مغربی ملک کے سفیر کا کہنا ہے کہ سعودیہ سب سے پہلے تو امریکہ سمیت ایران سےمذاکرات کرنے والی طاقتوں سے یقین دہانی چاہے گا اور اگر اس سے بھی بات نہیں بنی تو سعودی عرب پاکستان سے نیوکلیائی ہتھیاروں کے سلسلے میں مدد لے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں