جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایس ایچ او پریڈی پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ پرنامعلوم افراد کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حملہ آور دن دہاڑے دیدہ دلیری سے اعجاز خواجہ پر حملہ آور ہوئے اور ان پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او پریڈی پر حملہ کلفٹن کے اختر روڈ پر ہوا، جہاں سے ان کی گاڑی گزر رہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز خواجہ شدید زخمی ہوگئے۔


ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ جاں بحق


انہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اعجاز خواجہ کو سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں