اسلام آباد : ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا اس سے قبل رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس یہ اختیار موجود تھا۔
اب ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرکے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کسی بھی ملزم کو نوے روز تک تحویل میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو بھی اب نوے روز تک ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھ سکے گی تاہم اس سے قبل ملزمان کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگا۔