جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے لکھا گیا خط منظر پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تین نومبر دوہزار سات کو وزیرِاعظم شوکت عزیز نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کیلئے جو خط سابق صدر پرویز مشرف کو لکھا تھا وہ خط اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے ذرییعے منظرعام پر آگیا ہے۔

 اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں وزیرِاعظم شوکت عزیز کا خط منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں تین نومبر دو ہزار سات کو اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے صدر پرویز مشرف کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کی ایڈوائس کی تھی۔

اس وقت کے وزیرِاعظم شوکت عزیز نے صدر پرویز مشرف کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ ملکی سلامتی کی صورتحال پر صدرِ مملکت نے تحریری مشورے کے بغیر کوئی بھی قدم نہ اٹھانے پر اصرار کیا، اب میں وزیرِاعظم کی حیثیت سے آئینی طور پر آپ کو ایڈوائس کرتا ہوں کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی جائے۔

وزیرِاعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس تھی عدلیہ کے رویےکی وجہ سے ریاست کا نظام معطل ہوچکا ہے، کابینہ کی مشاورت سے لکھ رہا ہوں کہ فوری طورپرایمرجنسی لگائی جائے، شوکت عزیز نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ عدلیہ کےکچھ ارکان افسران کی بےعزتی کررہےہیں۔ عدالت میں سو کےقریب ازخود نوٹس زیر سماعت ہیں۔ عدلیہ کی وجہ سے حکومت کا تمام نظام معطل ہوچکا ہے، موجودہ صورتحال میں معاشی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔

شوکت عزیز نے اپنی ایڈوائس میں لکھا کہ موجودہ صورتحال پرتمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی گئی، ایڈوائس کرتا ہوں کہ فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔ حکومتی کام میں خلل پیدا کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبے بے بس ہیں۔ اس لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں