تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے درمیان تنازعات حل

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران اسمعیل نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں ریلی کے انعقاد پر پی ٹی آئی کو معاونت فراہم کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان کئی دنوں سے سیاسی ماحول گرم تھا اور گزشتہ روز جناح گراؤنڈ میں دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان بدمزگی کے بعد اس میں تیزی آگئی تھی۔

اس صورتحال میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بنے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں این اے 246 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سےپیدا ہونے والی بد مزگی کو ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسمعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات اس حوالے سے بے حد اہم ہیں کہ اس سے کراچی میں خوف کی فضاء کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہوں نے این اے 246 میں پر امن انتخابات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امید وار کنور نوید نے گزشتہ روز ہونے والے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے تصادم کی مذمت کی۔

انہوں نے الطاف حسین کی جانب سے پی ٹی آئی کو معاونت کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان کے احکامات کے بعد اور کسی بات کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی‘‘۔

اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے میڈ یا کو آگاہ کیا کہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ضابطۂ اخلاق تیار کرلیا گیا ہے اور دونوں جماعتیں اس پر راضی ہیں انہوں نے یہ بھیہ کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر امن ماحول میں ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی سے پرہیز کریں۔

این اے 246 سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر نبیل گبول ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ان کے استعفے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر ضمنی انتخابات 23 اپریل 2015 کو ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں