کراچی: صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیوایم سے بیک ڈور مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک گورنرسندھ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظورنہیں کرتے تب تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں ہوسکتیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کی خاطرپیپلزپارٹی نے مفاہمت کی پالیسی کواہمیت دی اورآئندہ بھی مفاہمت کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن ایم کیو ایم سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے وزراء کے استعفے گورنرسندھ نے منظور کرنے ہیں جب تک استعفے منظورنہیں ہوتے اُس وقت تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔