ایم کیوایم کا وفد سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا، وفد میں سیکڑوں کی تعداد میں گلدستے لئے ہوئے کارکن شریک تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کے بعد ان کے حامی اور مخالفین میں بیان بازی زوروں پر ہے، ایم کیو ایم کاوفد سیکروں کی تعداد میں گلدستے لئے اے ایف آئی سی پہنچ گیا ، تاہم سینیٹر طاہر مشہدی کی قیادت میں جانے والے وفد کو سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی اجازت نہیں دی گئی ،اس موقع پر طاہر مشہدی کا کہناتھا کہ ہم پرویز مشرف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے ،اگرکارروائی کرنی ہے تو سب کے خلاف کی جائے صرف پرویز مشرف کیخلاف کیوں کی جارہی ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنی چاہیے ،ایم کیو ایم مشرف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔