ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کا چوہدری اسلم شہید کی شہادت پر18جنوری کو یوم خراج عقیدت منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی بیوہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کی ۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں آپ نے جس طرح ہمت وجرات اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔

چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم کاکہنا تھا کہ چوہدری اسلم شہید نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ، وہ اپنے بہادر شوہرچوہدری اسلم شہید کا نام زندہرکھیں گی۔

- Advertisement -

رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اورپھول رکھے جائیں گے اورشہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی،وکلاء اور تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادراورنڈرافسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔

رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کامشن جاری رکھیں گے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اورپوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔
   

اہم ترین

مزید خبریں