پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کے سابق رکن حماد صدیقی ابوظہبی میں گرفتار ، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں صدیقی نامی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں، دبئی کے سیاسی سرکل میں ایم کیوایم کے حماد صدیقی کی گرفتاری کی خبریں سرگرم ہیں ۔

پاکستانی حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے ایم کیوایم کے حماد صدیقی کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کے بعد ابوظہبی میں صدیقی نامی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات منظر عام پر آئیں۔

دبئی کے سیاسی سرکل میں جو اطلاعات سرگرم رہیں ان میں گرفتار شخص کا نام حماد صدیقی ہی بتایا گیا،حماد صدیقی ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج ہیں، عمران فاروق قتل کیس میں مرکزی ملزم معظم علی نے تفتیشی ٹیم کو بیان میں بتایاتھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ملزمان محسن علی سید اور کاشف کامران کے لندن کے ویزے لگوائے تھے ۔

ایم کیوایم نے حماد صدیقی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو ہزار تیرہ میں بنیادی رکنیت ختم کردی تھی جس کے بعد وہ یواے ای منتقل ہوگئے تھے۔

معظم علی خان کے دوران تفتیش انکشافات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے، ملزم کے ابتدائی بیان کا آڈیو، ویڈیو اورتحریری ریکارڈ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں