لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید مذمت کی۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف رینجرز کا آپریشن تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔
الطاف حسین نے کہا کے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر آپریشن کیے گئے لیکن حق پرستانہ جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکا۔
الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کی دوبارہ کارروائی اور رہنماؤں کی گرفتاری پر کارکنان سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔