تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی وضاحت آگئی، اب حالات بہتر ہونے چاہیئں، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، کل عمران خان کی قیادت میں حیدرآباد سے عمرکوٹ تک ریلی نکالی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے حیدرآباد جلسہ کی تقریر پر وضاحت پیش کردی، اب حالات بہتر ہونے چاہئیں۔
شاہ محمود قریشی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا، تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پیر کوعمران خان کی قیادت میں سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حیدرآباد سے عمر کوٹ تک ریلی نکالی جائے گی۔