بچوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اینی میٹڈ فلم ریو ٹو رواں سال مارچ میں ریلیزہوگی۔
خبردار ہوشیار اب کی بار بلو اور جیول ریوڈی ڈی جنیرو چھوڑنے کے لئے ہیں تیار ، یہ دونوں ہرے ہرے مٹھو میاں جارہے ہیں ایک نئی نگر، ریوڈی جنیرو سے اب بھر گیا ہے دل اور جانے کی اور اونچی اڑان بھرنی ہے ۔
اس لئے کیا ہے رخ امیزون کے جنگلات کا، امیزون کے خطرناک جنگلات جہاں کا راستہ بھی خطروں سے بھراہوا ہے۔
ایسے میں تین بچوں کے ساتھ بلو کاایڈونچر کہیں بڑا مسئلہ نہ بن جائے، راستے میں مکاؤ بھی ان کے ساتھ آئیں گے خطروں کا سفر شروع ہوگا سنیماکی اسکرین پر مگر اس کے لئے صرف تھوڑا انتظار یعنی بیس مارچ دوہزار چودہ تک کا۔