جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

این اے 246کاضمنی الیکشن ملکی سیاست کا اہم ترین موضوع کیوں بن گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: این اے 246 حلقےمیں ایسا کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ہر صورت معرکے میں کامیابی چاہتی ہیں؟ ووٹوں کےاعتبار سے پاکستان کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف نے سندھ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو اس کے گھر میں چیلنج کردیا۔

ایم کیوایم کیلئے دوسو چھیالیس کی نشست اس لئے اہم ہے کہ اپنے قیام سے لیکر اب تک ایم کیوایم کے تمام تر تنظیمی معاملات کا مرکز نائن زیرو واقع ہے، جوالطاف حسین کی رہائشگاہ تھی، یہیں پر ایم کیوایم کا قیام عمل میں آیا اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

گزشتہ کئی الیکشن میں ایم کیوایم اس حلقے سے واضح برتری حاصل کرتی آئی ہے۔عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی تحریک انصاف نے کراچی میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک متاثر کیا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے دعوی کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حلقے کی تاریخ بدلے گی۔

- Advertisement -

دوہزار تیرہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار نے حلقے سے اکتیس ہزار آٹھ سو پچہتر ووٹ حاصل کئے جو یقینا ایم کیوایم کے گڑھ سے بڑی تعداد تصور کی جاتی ہے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی بھی ہمیشہ اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیتی آئی ہے۔

جماعت اسلامی نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دن بارہ بجے بائیکاٹ کے باوجود دس ہزار تین سو بتیس ووٹ حاصل کئے تھے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت اورایم کیوایم پر گزشتہ دنوں میں پے در پے لگنے والے الزامات کے بعد حلقے کےعوام کیا انتخاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں