منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن سعودی تنازع پر پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کی ترجمانی ہے، متحدہ عرب امارات کے بیان کی حقیقت جاننے کیلئے وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ منوا کر ایوان میں واپس آئی ہے، اب حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کو وہ درست نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے، اسی لئے وہ سپریم کورٹ گئے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی بنیاد پر انتخابی دھاندلیوں کے حوالے قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہے، اس کا مسلم لیگ نون سے دوستانہ تعلقات رہنے یا نہ رہنے کا کوئی تعلق نہیں۔

 سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خط پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 ماہ تک کہاں رہے، اب انہیں یاد آیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے چاہیئیں۔ تحریک انصاف کو نشستوں سے محروم کرنے کے خواہشمند پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط سے لاعلم ہیں یا پھر وہ پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 246 میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، غیرجانبدار رہیں گے۔ نبیل گبول کے پارٹی قیادت سے رابطوں کا علم انہیں ہی ہو گا۔

اہم ترین

مزید خبریں