لندن:لارڈ آف دی رنگ سے شروع ہونے والی دنیائے فلم کی مشہور فلمی سیریز کا سفر ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کے ساتھ اختتام کو پہنچ رہا ہے۔
جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ اس سیریز کے آخری حصے کا شاندار پریمئیر لندن میں ہوا جس میں ایڈونچر سے بھرپور فلم کی اسٹار کاسٹ نے تقریب کو چاند چاند لگا دئیے۔
‘لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی یہ فلم نیوزی لینڈ کے انتہائی خوبصورت مقامات پر شوٹ ہوئی ہے جو بلبو بیگنز نامی بونے کی اس مہماتی سفر کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اوراس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھر بِلبو بیگنز کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں،فینٹسی سے بھرپور یہ ایڈونچر فلم رواں برس سترہ دسمبر کو امریکہ جبکہ بارہ دسمبر کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔
The Hobbit- The Battle of the Five Armies… by MAzim15