مندرجہ بالا چند وہ اداکاراوں کی فہرست ہے جن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں لیجنڈ اداکار سلمان خان نے متعارف کروایا ہے۔
سلمان خان ایک بڑا دل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے پالی ووڈ میں ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی کامیابی میں مدد کی ہے۔
کترینہ کیف
جب ہم سلمان خان کے ساتھ منظر وام پر آنے والی اداکاراوں کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے کترینہ کیف کا نام ذہن میں آتا ہے، خوبرو اداکارہ پہلی فلم بوم میں شائقین کو متاثر نہیں کر پائی تھیں تاہم سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی پروڈکشن میں بنے والی فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ، فلم کی کامیابی کے بعد کترینہ کے لئے کامیابی کے دروازے کھل گئے۔
سوناکشی سہنا
اداکارہ سوناکشی سہنا ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے راتوں رات کامیابی اور شہرت حاصل کی،سوناکشی 2010 میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ میں منظر عام پر آئیں، سوناکشی کو پلک جھپکتےہی سپر اسٹار بننے میں سلمان نے ان کی مدد کی ، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار بنھاتے ہوئے نظر آئی جس میں دببنگ، دببنگ 2 ، سن آف سرادر اور لوٹیرا شامل ہیں۔
زرین خان
زرین خان بھی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جن کو سلمان خان نے متعارف کروایا تھا،ان کی پہلی فلم ’ویر‘ کی کامیابی کے بعد ان کو ایک گانے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے بھی منتخب کیاگیالیکن وہ بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانہیں پائیں۔
ازابیل کیف
کترینہ کیف کی بین الاقوامی شہرت کے بعد سلمان خان نے ان بہن ازابیل کیف کو بھی متعارف کروایا ۔
ڈیزی شاہ
ڈیزی شاہ تین سال تک گنیش آرچیا کی اسسٹینٹ کوریوگرافر رہیں تاہم سلمان خان کی نظر پڑنے کے بعد ان کو بالی ووڈ فلم جے ہو میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا۔لیکن ان یہ فلم مایوس کن رہی اور باکس آفس پر بھرپور اثر انداز نہیں ہو پائی۔