اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نےاعتراف کیا کہ حکومت اگلے تین سال تک بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکتی۔
وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی فراہمی بہتر ہونے کے بعد اب اس وجہ سے کوئی بحران آنے کا امکان نہیں، پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے فرنس آئل خریدا گیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا ملک سے بجلی بحران ختم کرنے میں مزید تین سال تک لگ سکتے ہیں، کراچی سے پشاور تک پورے ملک کو یکساں طور پر لوڈ شیڈنگ برداشت کرنی پڑے گی، کسی بھی شہر کو لوڈشیڈنگ سے استثنی حاصل نہیں ہے۔
پریس کا نفرنس کے دوران وزیرِ پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خبریں غلط ہیں بلکہ بجلی کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔
وزیرِ پانی وبجلی نے مزید کہا کہ بجلی کا بحران موجود ہے اور اس وجہ سے پورے ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے گی، آئندہ چند دنوں میں صنعتوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔
اس سے قبل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نئی شرائط پر ہوگا، دوسری جانب کے الیکٹریک ایسی تاحال ایسی کسی بھی تبدیلی سے لاعلم ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور کراچی میں بجلی تقسیم کرنے کی ذمے دار کے الیکٹرک کے مابین پانچ سالہ معاہدہ اتوار کی رات 12 بجےختم ہوگیا ہے۔