ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نجی اور سرکاری شعبے سے بجلی کے بقایہ جات کی فوری وصولی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں توانائی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبہ ستر فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم نے اجلاس میں نیلم جہلم منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ۔

 تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری کیے جائیں۔

- Advertisement -

اجلاس کو بتایا گیا کہ گردشی قرضوں کا حجم دو سو چون ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ایک کھرب چوالیس ارب پچاس کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جانی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مناسب قیمت پر عوام کو بجلی کی فراہمی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی منگلا کی نسبت زیادہ سستی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں