کراچی : بجٹ 2015-16میں کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنےوالوں کیلئےکچھ بری خبریں ہیں تو کچھ اچھی بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ بجٹ میں سولہ کھرب روپےکےلگ بھگ سالانہ ملکی ترقیاتی بجٹ منظور کئے گئے ہیں، تاہم اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید وفروخت کرنے والوں کیلئے بری خبر یہ بھی ہے کہ شئیرزکی خریدوفروخت پرکیپیٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔
اب یکم جولائی سےیومیہ شئیرزخریدنے بیچنےوالوں پرکیپیٹل گین ٹیکس ساڑھےبارہ کےبجائے15 فیصد لگےگا۔ ایک سال کےاندرشئیرز بیچےتو ٹیکس ساڑھےبارہ فیصد دیناہوگا جو پہلے دس فیصد تھا۔
شیئرزکےمنافع پرٹیکس بڑھادیاگیا۔ ڈیویڈنڈ کی آمدنی پرٹیکس کی شرح 10سے12.5فیصدہوگی۔شئیرزاورسیکیورٹیز ٹرانسفر بشمول سی ڈی سی پر سولہ فیصد سیلز ٹیکس عائدکردیا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہونےکی خواہشمند کمپنیزکیلئےفیس بھی بڑھادی گئی۔ جبکہ بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کیلئےایک اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیزکیلئےٹیکس کریڈٹ کی حدمیں اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹیکس کریڈٹ کی حد 15سےبڑھاکر20 لاکھ روپےکردی گئی۔ کارپوریٹ ٹیکس 33 سےکم کرکے 32 فیصدکردیاگیا، ڈیوڈنڈ نہ دینے والی کمپنیز پردس فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔