کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بحریہ ٹاؤن تا صدر ترپن کلومیٹر طویل بس سروس کوریڈور کی منظوری دیدی گئی۔
مونتاج ۔۔ اہالیان کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اچھی اور محفوظ ٹرانسپورٹ ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت کراچی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ایک بس سروس منصوبے کی منظوری دی گئی ۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بس سروس سے روزانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار لوگ مستفید ہوں گے، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ بس منصوبہ گیارہ ماہ میں ستر ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
منصوبے کے تحت تیرہ کلومیٹر ایلی ویٹر اور پچیس اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران سابق آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے این او سی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور سندھ حکومت کے تمام محکمے منصوبے کی تکمیل کے لیے اقدامات کریں ۔