اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران سندھ، پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور مشرقی پنجاب ، بہاولپور، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں اکثرمقامات پر جبکہ میر پور خاص، سکھر، قلات، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں اور خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران میر پور خاص،سکھر ، بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارشوں میں سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 72ملی میٹر ہوئی جبکہ ساہیوال42، راولاکوٹ37، مٹھی36، اوکاڑہ32،گجرات27، سیالکوٹ(ائیر پورٹ26، سٹی 21)، گوجرانوالہ22، بہاولنگر21، ڈپلو20، کوٹلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ16، جہلم13، بدین12، بہاولپور(ائیر پورٹ11، سٹی04)، منڈی بہاؤالدین10، منگلا04، لاہور02، استور، گوپس، ایبٹ آباد،، قصور، مری،سکردو01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، لسبیلا42 اورنوکنڈی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔