کراچی : جماعت اسلامی کے نائب امیراسداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ دس دن کے اندر مسلمانوں پر مظالم بند نہ کئے گئے تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے جائیں۔
جماعت اسلامی نے برما میں بدھسٹ حکمرانوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام،اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف سی بریز تک احتجاجی مارچ کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا اقوام متحدہ مشرقی تیمور کی طرح برما میں رائے شماری کرائے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے سفیر کو طلب کرے اور با ضابطہ احتجاج کرتے ہوئے برما پر واضح کرے کہ اگر 10 دن کے اندر اندر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کے اندر مظالم اور جبر سے مجبور ہو کر ہجرت کرنے والوں کو پناہ دینا ضروری ہے لیکن قریبی اور پڑوسی ممالک مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے پر تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ برما ایک آزاد مسلم ریاست تھی لیکن سامراجی طاقتوں کو اس مسلم ریاست کی آزادی سلب کی گئی اور بدھسٹ حکمرانوں کی سرپرستی کی گئی۔