اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بعد از شوبز، حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے 9 منفرد پاکستانی جوڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میڈیا انڈسٹری نے چند ایسے جوڑے دیئے جنہیں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی دیکھنا چاہتے تھے، میڈیا انڈسٹری کےچند ستارے جو ایک شادی شدہ جوڑوں کا کردار نبہاتے بنہاتے خود حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے۔

مشہور مارننگ  شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘کی میزبان ندا یاسر سن 2001 میں اداکار/ہدایتکار یاسر نواز سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،ندا یاسر کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو چمکتے دمکتے ستارے صاحبہ اور افضل خان شادی کے بندھن میں بندھے، افضل خان جو کہ ریمبو کے نام سے جاننے جاتے ہیں اور اداکارہ صاحبہ کی جوڑی فلم انڈسٹری میں بہت مشہور ہے دونوں ستارے حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ منسک ہوگئے ، ان کے 2 بیٹے ہیں ۔

اگر مشہور ویڈینگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا جائے تو  بلا شبہ اُس ایوارڈ کے حقدار دانش تیمور اور آئزہ خان ہوں گے دونوں ستاروں نے ٹی وی ڈراموں سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور ڈرامائی کردار کو حقیقی کردار میں بدل دیا۔

ڈرامہ سیریل ’تنہائیاں نئے سلسلے‘ کا پُر کشش جوڑا  مشہور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری اور  سائرہ یوسف رواں سال رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے ،حال ہی میں قدرت نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے ۔

محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی  یہ بات ثابت ہوئی جب 2009  میں پاکستانی ماڈل /اداکار حسن احمد نے مشہور مسیحی ماڈل /اداکارہ سونیتا مارشل سے شادی کی، ان کے دو بچے ہیں۔

اس سال اگست میں ٹیلی ویژن انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ثروت گیلانی نے ساتھی اداکار فہد مرزا سے شادی کا اعلان کیا۔اس جوڑے کی آپس میں تقریباَ ایک دہائی سے دوستی تھی ۔اور آخر کار اس جوڑے نے شادی کا فیصلہ کرہی لیا۔

پچھلے سال ٹی وی انڈسٹری کی نمایاں اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اے آر وائی نیوز پر رائٹر عبداللہ فرحت اللہ سے اپنی محبت اور شادی کا اعلان کیا ۔

آر جے /اداکار /ماڈل علی سفینہ ہمیشہ سب کو اپنی محبت کی کہانی سناتے نطر آتے ہیں، پچھلے سال  اپریل میں علی سفینہ نے حرا ترین کے ساتھ شادی کرلی یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ بے حد دل کش و حسین نظر آیا ۔

مشہور پاکستانی آرٹسٹ  اظفر علی  نے 2012 میں وی جے /اداکار نوین وقار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس سے قبل اظفر نے سلمہ علی سے بھی  پسند کی شادی کی تھی۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے دو قابل اداکار موہب مرزا اور آمنہ شیخ متعارف کروایا، آمنہ شیخ نے نہ صرف  ڈراموں میں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دیکھائے، 2005 میں دونوں ستارے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں