ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ کرسمس کی تقریب کے دن بھی نہ رک سکا، دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں میں مسیحی برادری کے چونتیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا نامی علاقے میں ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک چرچ میں کرسمس کے حوالے ایک تقریب جاری تھی، دھماکے سے کم ازکم چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسرا دھماکہ بھی چرچ کے قریب کیا گیا، جس میں دس افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، دونوں بم دھماکوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔

- Advertisement -

عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں