پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان ہے، جہاں وہ لاہور تنظیم کو فعال کرنےاور لاہور کی صدارت کا بھی فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پنجاب میں تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔

،ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول نے پنجاب کی قیادت سے تنظیموں کی فہرستیں طلب کرلیں، دورے کے دوران وہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور تنظیم کوفعال کرنے اورلاہورکی صدارت کابھی فیصلہ کریں گے اور پی پی 52 سیالکوٹ کا دورہ اورپارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بارہ مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں پر 12 مئی 2007 کو بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، سانحے کے شہدا کا خون آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے۔

بلاول نے کہا تھا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا، کراچی کے عوام نے بارہ مئی کو آئین کی خاطر بڑی قربانی دی، جب کراچی میں درجنوں افراد کو شہید کیا گیا اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ یعنی آئین، عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں