پنجاب: سال رواں کے آخر میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن پندرہ مئی کو جاری کر دے گا۔
کنٹونمنٹس کے بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لئے نیا شیڈول جاری کردیا ہے، اس سلسلے میں پندرہ مئی کوابتدائی فہرست تیار کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سولہ سے بیس مئی تک داخل کرائے جاسکتے ہیں۔
اعتراضات یکم جون سے آٹھ جون تک نمٹائے جائیں گے اور فیصلہ گیارہ جون کو ہوگا۔
حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن پندرہ جون کو جاری کیا جائے گا، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کو عمل تیس مئی تک مکمل کرنے کا اعلان تھا۔