منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام مل رہی ہیں۔ 

گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کے موقعے پر بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھی ہے اور ہر شخص پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کر دی گئیں، تعلیمی اداروں کا بھی ستیاناس کر دیا گیا جو انہوں نے بڑی محنت سے بنائے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نون لیگ کی دشمنی ان کے ساتھ ہے، عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

- Advertisement -

ن لیگ کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم تعمیر کرے کیونکہ اس کے پاس بھاری مینڈیٹ ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں