ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران العدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ کمانڈرنصراللہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے اہم آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑاگیا ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کےدواہم کمانڈرگرفتارہوئےہیں، گرفتاردہشتگرد کمانڈرنصراللہ دفاعی شوریٰ کا ممبربھی رہاہے۔

- Advertisement -

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنے جانوں کانذرانہ دے کر ملک کو بچایا ہے، ان تمام دہشت گردوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی راکاہاتھ ہے، کینیڈا،امریکامیں لوگ را کےہاتھوں سےمحفوظ نہیں ہیں، ہمسایہ ملک ان دہشت گردوں کواپنی سرزمین پرپناہ دیتاہے۔

انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ، نوجوان حقوق بلوچستان کے نام پردشمن قوتوں سے ملکر پاکستان کیخلاف عزائم بنا رہے ہیں، بلوچستان اورپاکستان کےعوام ان کےعزائم کوپہچانیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کیاکوئی مسلمان یااسلام اےپی ایس میں بچوں کوشہیدکرنےکاحکم دیتاہے، ایک طرف کالعدم ٹی ٹی پی اسلام کی بات کرتےہیں مگرعمل غیراسلامی ہیں، دوسری طرف لبرل طالبان کہتےہیں ہم پاکستان میں اسلامی نظام لائیں گے۔

انھوں نے بتایا کی ہمارےنوجوانوں کوورغلایاگیاہے، یہ پاکستان ہماراوطن ہےسیکیورٹی فورسزاورحکومت کاساتھ دیں۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اےاورکالعدم ٹی ٹی پی کورافنڈکررہاہے، یہ اپنے لوگوں، ملک اور فیملی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں