بلوچستان: مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، جنھیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں ایک بار پھر لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے پانچ لاشیں ملی ہیں، پانچ میں سے تین افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سنجاوی کے علاقے کلی باگو سے بھی تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں ملنے کے نئے سلسلے سے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔
- Advertisement -
سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔