پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بلوچستان میں بارش سے تباہی، 14 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، آبی ریلے میں بہہ کر چودہ افراد جان سے گئے، سندھ میں بھی گرد آلود ہوا اور بارش سے معمولات متاثر ہوئے۔

بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرد وغبار کے طوفان اور بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، خضدار کی تحصیل وڈھ میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد آبی ریلے میں بہہ گئے۔

ڈی سی او کے مطابق علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

- Advertisement -

صحبت پور میں طوفانی بارش سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم حیدرآباد اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کے پول اور سائن بورڈز گرگئے، شہر بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ بیشتر مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں