منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بنی گالا کی زمین عمران خان کے نام ہوگئی، شیری مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شیریں مزاری نے کہا کہ بنی گالا کی زمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان نے خریدی تھی جس کی قیمت عمران خان نے لندن کا فلیٹ فروخت کر کے جمائما کوادا کر دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیری مزاری نے کہا ہے کہ بنی گالا کی زمین ایک عرصہ تک جمائمہ خان کے نام رہی تاہم عمران خان نے لندن مین موجود اپنا فلیٹ بیچ کراس کی مجوزہ قیمت جمائمہ خان کو ادا کر دی تھی ۔جس کے بعد زمین کا قبضہ اور ٹرانسفر لیٹر عمران خان کے نام کر دیا گیا تھا۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے تمام اثاثے قابل ٹیکس آمدن کے زمرے میں آتے ہیں۔عمران خان نہ تو بے نامی اثاثوں کے مالک ہیں نہ ہی ان کے اثاثے کسی رشتہ دار کے نام پر ہیں۔

ان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کا کوئی اثاثہ یا بینک اکاؤنٹ بیرون ملک بھی موجود نہیں، شیری مزاری نے مزید کہا کہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کے پیچھے بدنیتی کار فرما ہے۔ وقت آن پہنچا ہے کہ میڈیا ان سیاسی رہنماؤں سے سوال پوچھے جن کے اثاثے اور دولت بیرون ملک موجود ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں