بورے والہ:بورے والہ کےسرکاری اسپتال میں مریضہ کومبینہ طورپراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا،ہسپتال کے پانچ ملازمین پرنشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا الزام ہے۔
بورے والہ کی خاتون دوا لینے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال آئی،جہاں اسپتال کے عملے نے ڈاکٹر کے پاس رش کا بہانہ کرکے اسے بٹھائے رکھا اور پھر نشے کا انجکشن لگا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی خاتوں کی حالت اب تک تشویشناک ہے،خاتون کے شوہرعبدالرحمان نے اسپتال عملے کے ارکان محسن علی،رمضان اور مقبول سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سے انصاف کی اپیل کی ہے،عبدالرحمان کا کہنا ہےکہ انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ بیوی اور بچوں سمیت خود سوزی کرلے گا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،بورے والہ ٹی ایچ کیواسپتال میں اس سے پہلے بھی کئی خواتین سے زیا دتی کے واقعات ہو چکے ہیں لیکن وہ منظر عام پر نہ آسکے۔