اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے پر پاکستانی رہنماؤں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد ڈی چوک پردھرنے سےخطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت سے پاکستانی عوام شہید ہو رہے ہیں نوازشریف کا بیان سامنے کیوں نہیں آیا۔
کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےالطاف حسین نے بھارتی وزیرِاعظم سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں جنگ کوئی اچھی چیز نہیں پاکستان کی صبر کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کر سربراہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار روز سے کنٹرول لائن پر شہادتیں ہورہی ہیں، وزیرِاعظم کس خوف میں مبتلا ہیں جو مذمت نہیں کررہے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور وزیرِاعظم کی بےحسی پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے، حامد رضا کا کہنا تھا کہ کے بارہ تاریخ کو فیصل آباد میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا جلسہ ن لیگ کے غبارے میں رہی سہی ہوا کو بھی نکال دیگا۔