بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔
سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔
لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔