ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بیڑا پاکستان کی طرف بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آواز کی رفتار سے تیز سپرسونک کروز میزائلوں سےلیس بیڑا پاکستان کی طرف بھیج دیا۔

اخبار کے مطابق دو ایٹمی ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارت نے اپنے مغربی بحری بیڑے کو شمالی بحریہ عرب کے قریب کر دیا ہے۔

بھارتی بیڑا پاکستان کے ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر ہے بھارتی اقدامات سے لگتا ہےکراچی پورٹ پر حملےکی تیاری ہے۔

بھارتی بیڑے میں ڈسٹرائر، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین بحری جہاز شامل ہیں ان میں کچھ جہاز جزوی طور پر روسی ساختہ براہموس میزائل سے بھی لیس ہیں۔

براہموس میزائل 500 میل فاصلے تک 300 کلو وارہیڈ لے جانےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں