سڈنی: پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کا کہنا ہے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی اس کے باوجود ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔
پاکستان ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود پوری ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، موجودہ کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے حریف ٹیمیں میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیتی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی بولنگ میں اسپنرز کا کردار اہم رہا ہے،سعیداجمل ارو محمد حفیظ نے اس عرصے میں بہت کچھ کیا۔ دونوں کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔
آفریدی نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔