مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
دنیا بھرمیں رہنے والے کشمیری بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں، یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے پاس جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔
حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ آج مقبوضہ وجمو ں کشمیر میں مکمل ہڑتال کر کے ثابت کر دیں کہ وہ جموں کشمیر پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے، تعلیمی ادارے، دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیں۔ ٹریفک غائب ہے اورسڑکیں سنسان ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاجی ریلیاں روکنے کے لئے سیکورٹی سخت کردی ہے اور فوج کے دستے گشت کررہے ہیں، متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
مسئلہ کشمیرکی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لئے دنیا بھرمیں ریلیوں اورمختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔