اسلام آباد: محکمہء موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں موسم اپنی تمام تر شدتوں کے ساتھ اثر انداز ہے، کہیں سیلابی موجوں کی دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے، جہاں اس وقت چارلاکھ تیس ہزار کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
قادرآباد اور پنجند کے درمیان بند توڑنے کے باعث دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر سیلاب شدت کم ہوگی۔
محکمہء موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سولہ سے اٹھارہ ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم ڈی جی خان ، کشمیر اور اسے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔