ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور تقسیم فوج کےذمہ تھی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چار حلقے کھولنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، عالمی مبصرین سمیت سب نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کو ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ شفاف اور بہتر قرار دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات ملکی تاریخ میں سب سے ذیادہ مانیٹر کئے گئے ۔نگران حکومتیں ماضی میں انتخابات کو متنازعہ بناتی تھیں، پہلی بار نگران حکومت کو اپوزیشن کے اتفاق رائے سے بنایا گیا، الیکشن کمیشن ماضی میں متنازعہ ہوا کرتا تھا جسے پہلی بار اتفاق رائے سے قائم کیا گیا، فخرالدین جی ابراہیم کے انتخاب کو اتفاق رائے سے منتخب کر کے سراہا گیا، تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اتفاق رائے سے ہوئی ۔

بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزام کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کا اختیار فوج کے ذمے تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ایک ہزار میں سے پچاس حلقوں پر انتخابی عذاداریاں داخل کی گئیں، وفاق سمیت صوبوں کی نگران حکومتوں میں ایک بھی شخص ہمارا تجویز کردہ نہیں تھا،عمران خان ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے دھاندلی کے حوالے سے اب تک کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں دھاندلی کو نہیں روک سکے وہ ملک کیسے چلائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں، عمران خان پارلیمنٹ ہاؤ س میں قومی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور مسائل کا حل نکالیں،ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عمران خان سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کے فلور پر آ کر بات چیت کے زریعے مسائل کا حل نکالیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں