بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بی بی سی کی رپورٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر بی بی سی رپورٹ سے کئی سوال پیدا ہو گئے۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی.

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں پر تشدد کارروائیوں کے پیچھے کوئی بیرونی ہاتھ ملوّث ہے؟ اگر کسی بھارتی سیاسی جماعت پر آئی ایس آئی سے مدد لینے کا الزام ہوتا تو کیا وہ ایک دن بھی کام جاری رکھ پاتی؟

عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم غداری کے مقدمے سے بچنے کے لئے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔

اس کے برعکس وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بی بی سی غیر ملکی ادارہ ہے اس کی خبر پر ایم کیوایم کے خلاف حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ پر تہلکہ مچا ہوا ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا اثر اسلام آباد نئی دہلی اور کراچی میں ضرور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں