کراچی: پاکستانی شائینوں نے ایک بار پھر ورلڈکپ میں بھارت سے ہار جانے کی بھیانک روایت کو برقرار رکھا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تاریخ نہ بدل سکی، بم پھوڑنے کے ارمان ایک بار پھر ارمان ہی رہ گئے،انیس سو بانوے سے چلنے والی روایت آج بھی بھیانک خواب بن کر برقرار رہی ۔
بھارتی سورماوں کا پلڑا اب پانچ نہیں چھ صفر پر جا پہنچا ہے، انیس سو چھیانوے میں بھارت نے پاکستان کو اُنتالیس رنز سے ہرایا، پھر ننانوے میں بھی سینتالیس رنز سے پاکستان بازی ہار گیا ۔
قومی ٹیم نے تلخ حقیقت کو خوشیوں بدلنے کے لئے دو ہزار تین کے ورلڈکپ میں کوشش کی، تاہم بھارت نے یہ جیت بھی چھ وکٹوں سے چھین لی۔
دو ہزار گیار ہ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں سامنا ہوا بھارت سے لیکن ناکامی نے یہاں بھی پاکستانی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا اور یہ میچ بھی انتیس رنز سے بھارت کے نام رہا ۔
ایک بار پھر موقع آیا تھا کہ تاریخ کو بدل دیا جائے، لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ نے پہلے باولروں کی محنت پر پانی پھیرا اور پھر بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی ۔