اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی کو ان کے استعفوں کی تصدیق یا تردید کیلئے حتمی نوٹس جاری کر دئے،جو نہیں آئے گا مستعفی تصور کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں وصول ہونے والے استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا لیکن کوئی نہ پہنچا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سیاسی جرگے نے کہا کہ جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے استعفے قبول نہ کئے جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان اور زاہد حامد کی ملاقات نے نیا رنگ دکھایا اور اسپیکر اسمبلی نے تحریکِ انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔