منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کوشاہراہ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کو این اے 246 کی انتخابی مہم کے لئے شاہراہ ِ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف این اے 246 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 19 اپریل بروزاتوارشاہراہِ پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

این اے 246 کراچی کے علاقے عزیز آباد ،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور گلبرگ کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کی جانب سے عمران اسمعیل اس نشست سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

یہ حلقہ متحدہ قومی موومنٹ کا سیاسی گڑھ ہے اورایم کیو ایم کی جانب کنور نوید جمیل اس نشست کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم بھی میدان میں ہیں۔

حلقہ این اے 246 کی نشست ایم کیو ایم کے سابق ممبرسردار نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف اس سے قبل عزیز آباد میں واقع جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کرچکی تھی لیکن بعد ازاں عمران خان نے کراچی آمد کے موقع پرجناح گراؤنڈ کے بجائے کہیں اورجلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں